جڑی بوٹیاں مکئی کی پیداوار میں 45فیصد تک کمی کرسکتی ہیں،ماہرین شعبہ ایگرانومی

منگل 24 جولائی 2018 23:35

فیصل آباد۔24جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء)جڑی بوٹیاں مکئی کی پیداوار میں 45فیصد تک کمی کرسکتی ہیں لہٰذا کاشتکارمکئی کی چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں میں شامل باتھو، کرونڈ ، لیہلی، جنگلی پالک ، چولائی، ددھک، قلفہ ، بکھڑا، چبڑ، اٹ سٹ، سینجی ، مینا، میکواور جنگلی ہالوں جبکہ نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں میں شامل ڈیلا ، کھبل گھاس ، سوانکی گھاس ، مدھان گھاس ، دمبی گھاس اور بانسی گھاس کا بروقت خاتمہ یقینی بنائیں نیز کھیلیوں اور وٹوں پر کاشتہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی میں بھی کسی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

شعبہ ایگرانومی کے ماہرین نے کہاکہ کاشتکار موسمی مکئی کے کھیتوں کو فصل اگنے کے 40سی45دن بعد تک کھیت کو جڑی بوٹیوں سے مکمل طورپر پاک رکھیں تاکہ مکئی کی فی ایکڑبہتر پیداوار حاصل ہوسکے۔