موسمی مکئی کیلئے پودوں کی تعداد 27 سی33ہزار فی ایکڑ رکھی جائے ،ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کوہدایت

منگل 24 جولائی 2018 23:35

فیصل آباد۔24جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مکئی کی کاشت سنگل رو کاٹن ڈرل سے سو اد و سے اڑھائی فٹ کے فاصلے پر کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ بارانی علاقوں میں سنگل رو کاٹن ڈرل سے کاشت کی صورت میں شرح بیج 12سی15کلوگرام فی ایکڑ جبکہ آبپاش علاقوں میں کھیلیوں پر کاشت کی صورت میںشرح بیج 8سی10کلوگرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے تاہم شرح بیج کاانحصار بیج کے اگائو ، بیج کے وزن اور طریقہ کاشت کو مد نظر رکھ کر کرنا بھی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ موسمی مکئی کیلئے پودوں کی تعداد 27 سی33ہزار فی ایکڑ رکھی جائے اور کاشت ہمیشہ سیدھی قطاروں میں کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے ساہیوال 2002، اگیتی 2002، ایم ایم آر آئی ییلو ، پرل ، ہائبرڈ ایف ایچ 810 اور یوسف والا ہائبرڈ کو منظور شدہ اقسام قراردیاگیاہے۔