کاشتکار مولی کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری پر خصوصی توجہ دیں، ماہرین زراعت

منگل 24 جولائی 2018 23:35

فیصل آباد۔24جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) نیچی جگہوں پر پانی زیادہ دیر کھڑا ہونے اور اونچی جگہوں پر کم پانی سے فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہوتاہے لہٰذاکاشتکار مولی کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری پر خصوصی توجہ دیں۔جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے بتایاکہ مولی کی 40دن والی قسم گرمی برداشت کرنے کے علاوہ 40سی55دن کے دوران برداشت کے قابل ہوجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اگیتی مولی کی کاشت دریا، نہر یا راجباہ کے قریب زرخیز میرا زمینوں پر کریں تاکہ مولی کی جڑکی بڑھوتری زیادہ ہو اور اچھی کوالٹی کی فصل حاصل ہوسکے۔انہوںنے بتایاکہ مولی کی کاشت کے وقت منتخب کردہ کھیت کو ہموار کریں کیونکہ نیچی جگہوں پرپانی زیادہ کھڑا ہونے اور اونچی جگہوں پر کم پانی سے فصل کا اگائو اور بڑھوتری متاثر ہوتی ہے اور پیداوار میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکار زمین کی تیاری کے وقت ایک دفعہ گہرا ہل اور دوتین دفعہ عام ہل بمعہ سہاگہ چلائیں اورزمین کو نرم بھربھرا تیار کرنے کیلئے ایک دفعہ روٹا ویٹر چلائیں ۔انہوںنے کہاکہ زمین کی تیاری کے بعد اور کھیلیاں نکالنے سے پہلے ایک بوری ڈی اے پی اور ایک بوری سلفیٹ آف پوٹاش فی ایکڑ استعمال کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :