چیچہ وطنی، پولنگ عملہ کی روانگی وانتخابی میٹریل کی ترسیل مکمل ہوگئی

منگل 24 جولائی 2018 23:56

چیچہ وطنی، پولنگ عملہ کی روانگی وانتخابی میٹریل کی ترسیل مکمل ہوگئی
چیچہ وطنی۔24جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) چیچہ وطنی میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں کیلئے کل ہونیوالے انتخابات کیلئے پولنگ کے عملے کی روانگی اورانتخابی میٹریل کی ترسیل مکمل ہوگئی ،پریذ ائیڈنگ آفیسرز نے فوج کی نگرانی میں انتخابی سامان پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیا، چیچہ وطنی میں 564 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جہاں صبح 8 سے شام 6 بجے تک بلا تعطل پولنگ جاری رہے گی ،تحصیل چیچہ وطنی کے حلقہ این اے 149میںکل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 331، پی پی 200 میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 165 ، پی پی 201 میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار 951 اور پی پی 202 میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ96 ہزار381 ہے جو اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے،ان پولنگ اسٹیشنوں پر 2 ہزار آرمی کے نوجوان اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، ہر پولنگ اسٹیشن پر 3 اور حساس پولنگ اسٹیشن پر 4 فوجی نوجوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ تحصیل بھر میں 12 سو سے زائد پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر معمور ہوں گے ،50 حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فی پولنگ اسٹیشن 4 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔