چیف جسٹس کا ایل ڈی اے کی جانب سے تیل کمپنیوں کوکم قیمت پر اراضی آلاٹمنٹ کا ازخود نوٹس ، فریقین کو نوٹس جاری

بدھ 25 جولائی 2018 00:03

چیف جسٹس کا ایل ڈی اے کی جانب سے تیل کمپنیوں کوکم قیمت پر اراضی آلاٹمنٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے محکمہ ایل ڈی اے کی جانب سے کم قیمت پر تیل کمپنیوں کو اراضی کی آلاٹمنٹ کے حوالے سے ازخود نوٹس لیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔چیف جسٹس نے کیس کی سماعت 26 جولائی کو مقرر کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے وضاحتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چیف جسٹس نے ازخود نوٹس عبدالملک کی درخواست پر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف ہے کہ غیر قانونی طور پر ایل ڈی اے کی اراضی کم قیمت پر آلاٹ (لیزپر)کی گئی جس کی تحقیقات ہونی چاہیں۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں پٹرول پمپوں کے حوالے سے مقدمات کا تمام ریکارڈ آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کیا جائے۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ تشکیل کردہ کمیٹی معاملے کے حل کے حوالے سے اپنی رپورٹ آئندہ سماعت سے پہلے عدالت میں جمع کروائے، عدالت نے پراپرٹی مالکان ، متنازعہ پٹرول پمپس کی انتظامیہ کو 26جولائی کی سماعت میں پیش ہونے کا حکم د