امیدواروں نے ووٹرز کو لبھانے کے لیے پرانا فارمولا نکال لیا

لاہور میں ووٹرز کی پذیرائی کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار قیمے والے نان اور 11ہزار دیگیں تیار کی جائیں گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 25 جولائی 2018 00:21

امیدواروں نے ووٹرز کو لبھانے کے لیے پرانا فارمولا نکال لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-24جولائی 2018ء) :2018 کے عام انتخابات میں اب محض 1 روز باقی رہ گیا ہےاور تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مخالفین کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں ۔بڑے فیصلے سے 2 روز قبل گزشتہ رات تمام تر جماعتوں کی انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوچکی ہے۔گزشتہ رات 12بجے تمام تر سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تمام کرچکی ہیں۔

اس وقت اب فیصلہ کرنے میں محض 24 گھنٹے باقی رہ چکے ہیں اور فیصلہ اب عوام کے ہاتھوں میں ہے کہ کل انہوں نے ووٹ کا استعمال کر کے کس کو فتح کا تاج پہنانا ہے اور کس کو رد کرنا ہے تاہم اس موقع پر الیکشن کمیشن نے بھی پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل اپنے گھروں سے نکلیں اور پاکستان کے لیے ووٹ کریں اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما بھی ووٹرز سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ کل گھروں سے نکل کر ووٹ کی طاقت کا درست استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

تاہم الیکشن کی گہما گہمی بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔اس مرتبہ لاہور میں ملک کا سب سے بڑا سیاسی میلہ جمنے جا رہا ہے۔بات ہو لاہور کے الیکشن کی اور کھانے کا ذکر نہ ہو ایسا ممکن ہی نہیں۔لاہور کے انتخابی امیدواروں نے ووٹرز کو لبھانے کے لیے پرانا فارمولا نکال لیا۔ لاہور میں ووٹرز کی پذیرائی کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار قیمے والے نان اور 11ہزار دیگیں تیار کی جائیں گی۔

کھانوں کا آرڈر باورچیوں کو دے دیا گیا ہے جو ابھی سے اس کی تیاری میں لگ گئے ہیں ۔قیمے والے نان کے علاوہ حلیم ،قورمہ،بریانی اور پالک گوشت جیسے کھانوں سے ووٹرز کی تواضع بھی کیا جائے گی۔کھانے سے تواضع لاہوریوں کی زندہ دلی اور مہمان نوازی کی مثال ہے تاہم امیدوار اس حربے کو استعمال کرکے ووٹرز کو کس حد تک راغب کر سکیں گے اسکا فیصلہ کل کا دن کرے گا۔اس موقع پر اردو پوائنٹ اپنے پڑھنے والوں سے گزارش کرتا ہے کہ 25 جولائی کو عوام نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ حق حکمرانی کس کو دیں گے۔ووٹ جس بھی پارٹی کو دیں لیکن ضروری ہے کہ ووٹ دیں کیونکہ آپ کا ووٹ ہی بنائے گا مضبوط پاکستان جو آپکی نسلوں کے تحفظ کا ضامن ہوگا۔