فائرنگ!عام انتخابات میں پہلا نا خوشگوار واقعہ پیش آ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 جولائی 2018 09:16

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2018ء) انتخابات کا دن آن پہنچا ہے اور ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بلاتعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔آج قومی اسمبلی کی 270 اور صوبائی اسمبلیوں کی 570 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔اور لوگ بھی اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکل پڑے ہیں۔

ووٹرز میں انتخابات کے حوالے سے شدید جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے کئی پولنگ اسٹیشن کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ تاہم اس دوران ایک نا خوشگوار واقعہ بھی پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں پہلا نا خشگوار واقعہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ این اے 83 کاموکی میں پولنگ اسٹیشن کے قریب فائرنگ ہوئی جس سے ایک شخص ذکمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

کاشف عرف کاشی کو گھر کی دہیلز پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں نے سابقہ رنجش اور مقدمہ بازی پر فائرنگ کی۔اد رہے آج ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ پانچ سال بعد عوامی فیصلے کا وقت آگیا۔کون حکومت بنائے گا ، کون اپوزیشن میں جائے گا۔۔الیکشن 2018ء میں 10کروڑ 59لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

آج یعنی پولنگ کے روز موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے پر پابندی ہے، صحافی بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون نہیں لے جاسکتے ، ویڈیو کیمرے کے ذریعے پولنگ اسٹیشن کے اندر کی ویڈیو بناسکیں گے۔ملک میں پرامن انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنانے کےلئے پاک فوج بھی پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہے۔اور اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ پُرامن ماحول کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی انتظامیہ کے درمیان رابطہ ہے۔یاد رہے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 6 حلقوں پرالیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ پی ایس 6 کشمور سے میر شبیر بجارانی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔