شہباز شریف نے ماڈل ٹا ئو ن لاہور ،اسد عمر نے این اے 54 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا
مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان ،سید خورشید شاہ نے این اے 207سکھر،بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ ‘ فریال تالپور نے حلقہ این اے 200 اور حلقہ پی ایس 10 نوڈیرو ،ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا‘ مصطفی کمال نے این اے 243 کراچی کے پولنگ اسٹیشن ایم ایس پبلک اسکول میں ووٹ کاسٹ کردیا
بدھ 25 جولائی 2018 11:50
(جاری ہے)
لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سردار ہائی اسکول گڑھی شاہو میں ووٹ کاسٹ کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے این اے 54 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع ہائر سیکنڈری اسکول عبدالخیل میں ووٹ کاسٹ کیااس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہووٹ کا استعمال دیانتداری سے کریں، نمائندوں کو پرکھیں اور اس کے مطابق اپنا ووٹ دیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے این اے 207 سکھر میں اسلامیہ کالج کے پولنگ اسٹیشن نمبر 29 میں ووٹ کاسٹ کیا۔سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے حلقہ این اے 200 اور حلقہ پی ایس 10 نوڈیرو میں گورنمنٹ پرائمری اسکول ٹو میں ووٹ کاسٹ کیا۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ ووٹرز کو سہولت ملے کہ وہ آسانی سے ووٹ ڈال سکیں۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے این اے 243 کراچی کے پولنگ اسٹیشن ایم ایس پبلک اسکول میں ووٹ کاسٹ کردیا۔این اے 247 کراچی کے آزاد امیدوار جبران ناصر نے پولنگ اسٹیشن نمبر 86 پر ووٹ کاسٹ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.