صومالیہ کے فوجی کیمپ پر الشاب کا حملہ پسپا، 87 عسکریت پسند ہلاک

بدھ 25 جولائی 2018 13:23

موغا دیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2018ء) صومالیہ کی فورسز نے جوبا السفلی کے ایک فوجی کیمپ پر الشباب کے حملے کے خلاف جوابی کارروائی میں 87 عسکریت پسند ہلاک اور6 فوجی بھی مارے گئے۔وائس آف امریکا کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے کیمپ کے ایک حصے پر مختصر مدت کے لیے قبضہ کر لیا تھا۔قائم مقام وزیر اطلاعات عدن اسحاق علی نے سرکاری ٹیلی وژن پر بتایا کہ الشباب نے فوجی کیمپ کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔

جس کے بعد ہم نے وہاں مزید فوجی کمک بھیجی اور انہوں نے بڑی کامیابی سے الشباب کو پسپا کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے چھ فوجی ہلاک ہوئے اور ہماری فورسز نے اپنے آپریشن میں الشباب کو بڑی کامیابی سے شکست دے دی۔ لڑائی میں الشباب کے 87 عسکریت پسند مارے گئے۔

(جاری ہے)

صومالی فوجی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ الشباب نے باردو سے بھری ہوئی دو گاڑیوں کو دھماکے سے اڑا کر حملہ کیا اور اس کے بعد فائرنگ شروع کر دی۔

ہلے دھماکے میں ہمارے پانچ فوجی مارے گئے۔الشباب کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسندوں نے کیمپ کو تباہ کر دیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لڑائی زیادہ وقت کے لیے جاری نہیں رہی اور سرکاری فوجی کیمپ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ہم نے ان کے گولہ بارود کے ذخیرے پر قبضہ کر لیا۔ ان کے 27 فوجی مارے گئے۔