فرانسیسی پولیس نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے شرکاء پر مرچوں کا اسپرے کر دیا ،ْ ریس کا مرحلہ رک گیا

بدھ 25 جولائی 2018 13:27

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2018ء) فرانسیسی پولیس نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے شرکاء پر مرچوں کا اسپرے کر دیا،سائیکل ریس کے شرکاء اس آفت سے شدید متاثر ہو ئے اور ریس کا یہ مرحلہ رک گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں کسانوں کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری تھا وہ احتجاج کرتے ہو ئے ٹورڈی فرانس کے روٹ پر پہنچے اور گھاس کی گانٹھیں راستے میں ڈال دیں ۔

رکاوٹوں کے باعث سائیکل ریس ٹور ڈی فرانس کے شرکاء ریس سے رک گئے ،ْرہی سہی کسر فرانسیسی پولیس نے شیلنگ اور مرچوں کا اسپرے کرکے پوری کر دی جس سے سائیکل ریس میں شامل سائیکلسٹ براہ راست متاثر ہو ئے اور ان کا ریس کو جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔واضح رہے کہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا یہ16واں مرحلہ تھا جو کسانوں کے احتجاج کے باعث متاثر ہوا۔

متعلقہ عنوان :