عام انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

صوبے میں77ہزارپولیس اہلکاروں علاوہ،ایف سی اور پاک فوج کے جوان بھی تعینات

بدھ 25 جولائی 2018 13:27

عام انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2018ء) صوبائی دارالحکومت پشاورسمیت خیبرپختونخوامیں پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔ اس مقصدکیلئے صوبے میں77پولیس اہلکاروںکی ڈیوٹیاں لگائی گئیں اس کے علاوہ ایف سی اورپاک فوج کے جوان بھی پولنگ سٹیشنزپرتعینات ہیں، پولنگ سٹیشنزپرتعینات سکیورٹی اہلکار ووٹروں کی جامع تلاشی لے رہے ہیں جبکہ پولنگ سٹیشن کے اندر کسی بھی قسم کی ممنوع اشیاء ،اسلحہ اور موبائل فونزلے جانے پرمکمل پابندی عائد کی گئی ہے اسکے ساتھ ساتھ بعض مقامات پرمیڈیاکے نمائندوں کوبھی کیمرہ اندرلے جانے کی اجازت نہیں تھی کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار باقاعدہ گشت کرتے رہے اس موقع پر سکیورٹی کلیئرنس کیلئے تربیت یافتہ کتوں کی بھی مددحاصل کی گئی اورجگہ جگہ خفیہ کیمروں کی مدد سے تمام صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پشاورشہرمیں الیکشن کے دن8ہزارپولیس اہلکاروافسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ،شہر میں 22موبائل یونٹ مختلف پولنگ اسٹیشن کے ارد گرد ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے ذریعے کیمروں کی مد د سے الیکشن کے دوران سکیورٹی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، شہر میں بی ڈی یو کی 12ٹیمیں بنائی گئی ہیں ۔