راجن پور، نواز اور شہباز شریف نے این اے 194 میں ووٹ کاسٹ کیا

بدھ 25 جولائی 2018 13:47

راجن پور، نواز اور شہباز شریف نے این اے 194 میں  ووٹ کاسٹ کیا
راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2018ء) نواز شریف اور شبہاز شریف نے راجن پور کے حلقے این اے 194 پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عام انتخابات کے دن راجن پور کے حلقہ این اے 194 پولنگ اسٹیشن نمبر 42 پر دو بھائیوں نواز شریف اور شہباز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے یہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نہیں ہیں بلکہ یہ راجن پور کے رہائشی دو بھائی ہیں جن کا نام بھی نواز شریف اور شہباز شریف ہے۔