خوشاب میں 70 سالہ روایت ٹوٹ گئی،

گا ئو ں کھکھ کلاں میں خواتین نے پہلی بار حق رائے دہی استعمال کیا صوابی میں جرگے کے حکم پر خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ، شمالی وزیرستان میں خواتین کا بائیکاٹ، پولنگ سٹیشن پر مرد عملہ تعینات ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتیں،خواتین کا موقف

بدھ 25 جولائی 2018 13:47

خوشاب میں 70 سالہ روایت ٹوٹ گئی،
خوشاب/صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2018ء) خوشاب میں 70 سالہ روایت ٹوٹ گئی، گا ئو ں کھکھ کلاں میں خواتین نے پہلی بار حق رائے دہی استعمال کیا، صوابی میں جرگے کے حکم پر خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا جبکہ شمالی وزیرستان میں خواتین نے پولنگ کا بائیکاٹ کر تے ہوئے کہا کہ پولنگ سٹیشن پر مرد عملہ تعینات ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا دن خوشاب میں گا ئو ں کھکھ کلاں کی خواتین کے لیے تاریخی دن تھا ، 70 سال میں پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا تاہم اس کے برعکس صوابی میں جرگے نے خواتین کو حق رائے دہی کے استعمال سے روک دیا۔کوٹ مومن کے حلقہ این اے 89 للیانی میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ ملی۔ خواتین کے پولنگ بوتھ پر کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے کوئی خاتون پولنگ ایجنٹ بھی موجود نہیں۔ شمالی وزیرستان میں خواتین نے پولنگ کا بائیکاٹ کر دیا۔ خواتین کا موقف ہے کہ پولنگ سٹیشن پر مرد عملہ تعینات ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتیں۔