عام انتخابات 2018ء میں اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں انتخابی عمل کے پر امن انعقاد کے لئے اسلام آباد پولیس کا جامع سکیورٹی پلان مرتب

بدھ 25 جولائی 2018 13:52

عام انتخابات 2018ء میں اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں انتخابی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2018ء) عام انتخابات 2018ء میں اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں انتخابی عمل کے پر امن انعقاد کے لئے اسلام آباد پولیس نے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق انتخابات کے دوران سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینے کے لئے 7ہزار 14اہلکار فرائض سرانجا م دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت کے تمام تھانوں کو 11زونز اور 21 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والوں میں پولیس، ایف سی ، اسلام آباد ٹریفک پولیس اور خواتین پولیس اہلکار شامل ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ہر زون کی نگرانی ایس پی لیول کاافسر کررہا ہے جبکہ سیکٹر اور سب سیکٹر میں سکیورٹی امور کی نگرانی کے فرائض اے ایس پی /ڈی ایس پی اور انسپکٹر لیول کے آفیسر کررہے ہیں۔