موثر حفاظتی اقدامات کے طور پر پولنگ سٹیشن کے اندر ووٹ ڈالنے والوں کی تلاشی جاری

بدھ 25 جولائی 2018 15:02

موثر حفاظتی اقدامات کے طور پر پولنگ سٹیشن کے اندر ووٹ ڈالنے والوں کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 اسلام آباد III کے پولنگ سٹیشن پر پولیس کی جانب سے پولنگ سٹیشن کے اندر ووٹ ڈالنے والے مرد وخواتین کی تلاشی جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے موبائل فونز پولنگ سٹیشن کے اندر لے جانے پر پابندی کے بعد پولنگ سٹیشن پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار مرد وخواتین ووٹرز کی تلاشی لے رہے ہیں اور موبائل فون کو پولنگ سٹیشن کے اندر نہیں لے جانے دے رہے۔ خواتین ووٹرز کی تلاشی کے لئے خواتین پولیس اہلکار خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ پولنگ سٹیشن کے داخلہ گیٹ پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے جامع تلاشی کے بعد ووٹرز کو پولنگ سٹیشن کے اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔