چیف الیکشن کمشنرکی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

سردار محمد رضا جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی، تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی

بدھ 25 جولائی 2018 15:17

چیف الیکشن کمشنرکی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2018ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا کی کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت‘ دھماکے میں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے حملے پر نگران وزیراعلیٰ بلوچستان ‘ آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ اداروں کو سکیورٹی مزید فول پروف بنانے کی ہدایت بھی کی۔