چنیوٹ،پولنگ سٹیشن کے اندر جھگڑا کرنے پر امیدوار سمیت پانچ گرفتار

بدھ 25 جولائی 2018 15:17

چنیوٹ،پولنگ سٹیشن کے اندر جھگڑا کرنے پر امیدوار سمیت پانچ گرفتار
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2018ء) چنیوٹ میں پولنگ سٹیشن کے اندر جھگڑے پر آزاد امیدوار فتح شیر کھوکھرسمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی پی 95 سے آزادامیدوار فتح شیر کھوکھرپولنگ سٹیشن پر ووٹ کاسٹ کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد سے جھگڑا ہو گیا اس پر پولیس نے دونوں کے درمیان بیچ بچائو کرایا اور آزاد امیدوار فتح شیر کھوکھر سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔