Live Updates

ملتان ،ْیوسف رضا گیلانی، شاہ محمود اور جاوید ہاشمی نے ووٹ کاسٹ

بدھ 25 جولائی 2018 15:23

ملتان ،ْیوسف رضا گیلانی، شاہ محمود اور جاوید ہاشمی نے ووٹ کاسٹ
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2018ء) ملتان کے مختلف حلقوں میں تین اہم سیاست دانوں پی پی پی کے سید یوسف رضا گیلانی، پی ٹی آئی کے مخدوم شاہ محمود قریشی اور مسلم لیگ ن کے جاوید ہاشمی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

(جاری ہے)

ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنا ووٹ حلقہ این اے 154 اور پی پی 212 کے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ہائی اسکول حامد پور کنورہ میں کاسٹ کیا۔وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے این اے 157،پی پی 218 کے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول چک 3 میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ جاوید ہاشمی نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مخدوم رشید کے پولنگ اسٹیشن اور حلقہ این اے 158 ، صوبائی حلقہ 219 میں ووٹ کاسٹ کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات