Live Updates

معروف سیاسی رہنما بغیر شناختی کارڈ کے ووٹ دینے پہنچ گئے

اے این پی رہنما غلام احمد بلور شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 جولائی 2018 15:10

معروف سیاسی رہنما  بغیر شناختی کارڈ کے ووٹ دینے پہنچ گئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2018ء) معروف سیاسی رہنما بغیر شناختی کارڈ کے ووٹ دینے کے لیے پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اے این پی کے امیدوار غلام احمد بلور بغیر شناختی کارڈ کے پولنگ اسٹیشن پر پہنچ گئے۔شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے غلام احمد بلور کو ووٹ دینے سے روک دیا گیا،جس پر غلام احمد بلور نے کہا کہ مجھے پہچانتے نہیں میں انتخابی امیدوار ہوں۔

میں اپنے پاس شناختی کارڈ نہیں ہوں۔شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے غلام احمد بلور ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے۔یاد رہے اس سے پہلے بھی کئی سیاسی رہنما اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔جن میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان، ن لیگ کے صدر شہباز شریف، خواجہ آصف،سردار ایاز صادق سمیت کئی رہنماؤں نے ووٹ کاسٹ کیے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے این اے 130میں ووٹ کاسٹ کیا۔

جب کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف نے بھی قطار میں لگ کر ووٹ کاسٹ کیا۔یاد رہے ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور کروڑوں پاکستانی ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پاک فوج کے ساتھ ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی انتخابات کو پر امن بنانے کے لیے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج ،،رینجرز اور پولیس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہے اس کے علاوہ ایف سی اورپاکفوج کے جوان بھی پولنگ سٹیشنزپرتعینات ہیں، پولنگ سٹیشنزپرتعینات سکیورٹی اہلکار ووٹروں کی جامع تلاشی لے رہے ہیں جبکہ پولنگ سٹیشن کے اندر کسی بھی قسم کی ممنوع اشیاء ،،اسلحہاور موبائل فونزلے جانے پرمکمل پابندی عائد کی گئی ہے اسکے ساتھ ساتھ بعض مقامات پرمیڈیاکے نمائندوں کوبھی کیمرہ اندرلے جانے کی اجازت نہیں تھی کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار باقاعدہ گشت کرتے رہے اس موقع پر سکیورٹی کلیئرنس کیلئے تربیت یافتہ کتوں کی بھی مددحاصل کی گئی اورجگہ جگہ خفیہ کیمروں کی مدد سے تمام صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عام انتخابات کے موقع پر فوج کی تعیناتی کا مقصد شفاف انتخاباتمیں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات