Live Updates

عام انتخابات 2018ء میں عام عوام کا حوصلہ بلند

وہیل چئیر پر بیٹھے معذور افراد اور ضعیف العمر افراد بھی ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشنز پہنچے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 جولائی 2018 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2018ء) : عام انتخابات 2018ء کے پیش نظر ملک بھر میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولنگ کا سلسلہ آج صبح 8 بجے سے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ عام انتخابات کے لیے پولنگ ڈے پر جہاں عام عوام کا رش اور جوش و خروش دیکھنے میں آیا وہیں وہیل چیئیر پر موجود معذور اور صعیف العمر افراد بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر اس طرح کی کئی تصاویر وائرل ہوئیں جن میں معذور اور صعیف العمر افراد کو پولنگ اسٹیشن کے باہر ہاتھ میں شناختی کارڈ پکڑے قومی فریضہ انجام دینے کے لیے پُرجوش دیکھا۔
یہی نہیں بلکہ عام انتخابات 2018ء میں پاکستان کی سب سے بزرگ خاتون بھی ووٹ کا قومی فریضہ سرانجام دینے کے لیے پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

بزرگ خاتون کی عمر 103 برس ہے جبکہ ان کی تاریخ پیدائش 1915ء کی ہے۔

بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کو سپورٹ کر رہی ہوں۔ پولنگ اسٹیشن آمد پر برزگ خاتون وہیل چئیر پر سوار تھیں جبکہ انہوں نے پی ٹی آئی کی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی۔ معذور اور ضعیف العمر افراد کا پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ کا حق استعمال کرنا عام عوام کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ء کے پیش نظر ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ملک بھر سے آج 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔آج قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے 577 میں سے 570 حلقوں کے لیے پولنگ ہو گی اور ووٹرز اپنے پسندیدہ اُمیدوار کو ووٹ دیں گے۔ انتخابات کے لیے دو لاکھ 44 ہزار 687 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 20 ہزار 789 پولنگ اسٹیشنزکو حساس قراردیا گیا ہے۔

نتخابات میں مجموعی طور پر 16 لاکھ کا عملہ فرائض انجام دے رہا ہے۔ فوج کے تین لاکھ 71 ہزار اور پولیس کے چار لاکھ 49 ہزار 465 اہلکارسیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔حکومت پاکستان کی جانب سے 2018 کے انتخابات پر اخراجات کے لیے 21 ارب روپے کا خطیر بجٹ مختص کیا گیا ۔ الیکشن کے دوران بیلٹ پیپرزاور دیگر اخراجات کی مد میں فی ووٹر 198 روپے خرچ کیے جارہے ہیں جس کے تحت ان الیکشنز کو ملکی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشن قرار دیا جا رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات