Live Updates

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کر دیا

باہر نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 جولائی 2018 15:18

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کر دیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے راولپنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی رہنماؤں اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا۔آرمی چیف اپنے اہل خانہ کے ساتھ پولنگ اسٹیشن گئے اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے راولپنڈی میں ووٹ کاسٹ کیا۔انہوں نے ایف جی قائداعظم سکول چکلالہ میں ووٹ ڈالا۔آرمی چیف نے پی پی 11 پولنگ اسٹیشن نمبر 45 میں ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے قوم کے نام اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ باہر نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔ہم پاکستان کےخلاف کام کرنے والی دشمن قوتوں کا نشانہ ہیں،ہم نے ان دشمن قوتوں کوناکام بنانےکیلیےطویل سفر طےکیا ہے،ہم دشمن قوتوں کو شکست دینے کےلیے متحد اور مضبوط کھڑےہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے اس سے پہلے بھی کئی سیاسی رہنما اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔جن میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان، ن لیگ کے صدر شہباز شریف، خواجہ آصف،سردار ایاز صادق سمیت کئی رہنماؤں نے ووٹ کاسٹ کیے۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے این اے 130میں ووٹ کاسٹ کیا۔ جب کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف نے بھی قطار میں لگ کر ووٹ کاسٹ کیا۔ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور کروڑوں پاکستانی ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پاک فوج کے ساتھ ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی انتخابات کو پر امن بنانے کے لیے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج ،،،رینجرز اور پولیس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہے اس کے علاوہ ایف سی اورپاکفوج کے جوان بھی پولنگ سٹیشنزپرتعینات ہیں، پولنگ سٹیشنزپرتعینات سکیورٹی اہلکار ووٹروں کی جامع تلاشی لے رہے ہیں جبکہ پولنگ سٹیشن کے اندر کسی بھی قسم کی ممنوع اشیاء ،،اسلحہاور موبائل فونزلے جانے پرمکمل پابندی عائد کی گئی ہے اسکے ساتھ ساتھ بعض مقامات پرمیڈیاکے نمائندوں کوبھی کیمرہ اندرلے جانے کی اجازت نہیں تھی کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار باقاعدہ گشت کرتے رہے اس موقع پر سکیورٹی کلیئرنس کیلئے تربیت یافتہ کتوں کی بھی مددحاصل کی گئی اورجگہ جگہ خفیہ کیمروں کی مدد سے تمام صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عام انتخابات کے موقع پر فوج کی تعیناتی کا مقصد شفاف انتخاباتمیں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات