پشین میں سخت حفاظتی انتظامات میں انتخابات کاعمل مقرروقت شروع ہوگیا،

این اے 262 اورصوبائی اسمبلی کے 4حلقوں کیلئے پولنگ کاسلسلہ جاری

بدھ 25 جولائی 2018 16:05

پشین میں سخت حفاظتی انتظامات میں انتخابات کاعمل مقرروقت شروع ہوگیا،
پشین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2018ء) ملک بھر کی طرح بلوچستان کے ضلع پشین میں مقررہ وقت پرپولنگ کاسلسلہ شروع ہوا۔ پشین کے صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں کیلئے اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 پشین ،پی بی 18 پشین 01 ،پی بی 19 پشین02اورپی بی 20 پشین 03 کیلئے پولنگ کاعمل شروع ہوگیا۔ پشین کے تمام تحصیلوں میں پرامن طورپر عوام کی بڑی تعداد اپناووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن میں عوام کی بڑی تعداد نے بڑھ چھڑکرحصہ لے رہے ہیں سیکورٹی کے حوالے سے پشین کے تمام علاقوں کیلئے 1575 ایف سی ،700 لیویزاور356 پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں پشین میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 254370 جبکہ مرد کی تعداد 148281 جبکہ خواتین106089 ہے پشین میں 4 حلقو ں کیلئے ٹوٹل 290 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 174 کوحساس جبکہ 57 کو انتہائی حساس قراردیاگیاہے اس موقع پر پشین میں انتہائی سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔