Live Updates

سابق آرمی چیف راحیل شریف نے حلقہ این اے129 میں قطار میں کھڑے ہو کر ووٹ کاسٹ کیا

بدھ 25 جولائی 2018 17:13

سابق آرمی چیف راحیل شریف نے حلقہ این اے129 میں قطار میں کھڑے ہو کر ووٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2018ء) سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف نے پروٹوکول کے بغیر عام شہری کی طرح قطار میں کھڑے ہوکر باری کا انتظار کرنے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق ووٹ کی اہمیت کے پیش نظر سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے سابق سپہ سالار پروٹوکول کے بغیر عام شہری کی طرح پولنگ سٹیشن آئے اور قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے اپنا ووٹ کا سٹ کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

اس موقع پر شہریوں نے سابق سپہ سالار کو اپنے درمیاں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129میں مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے علیم خان سمیت مختلف امیدوار مدمقابل تھی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات