سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 کے پولنگ اسٹیشنوں پر موبائل اندر لے جانے کی پابندی کو ہوا میں اڑا دیا گیا

بدھ 25 جولائی 2018 18:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2018ء) سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 کے پولنگ اسٹیشنوں پر موبائل اندر لے جانے کی پابندی کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق اس علاقہ کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر لیگی ووٹرز بیلٹ پیپرز اپنے شیر کے نشان پر مہر لگا کر بیلٹ پیپرز کی موبائل سے تصاویر بنا کر اپ لوڈ کر تے رھے۔جبکہ ضلع کے پولنگ اسٹیشن پر صحافیوں کو موبائل فون اور ٹیپس کے اندر لے جانے سے روک دیا گیا جبکہ این اے 88 میں عام ووٹرز موبائل فون استعمال کرتے رہے ہیں۔اس حلقہ سے ایم ایم اے کے امیدوار این اے 88 محمد حنیف گادھی اور حلقہ پی پی 72 کے امیدوار زبیر احمد گوندل نے اس امر کی مذمت اور چیف الیکشن کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔