سرگودھا کے حلقہ این اے 89 میں پولنگ اسٹیشن چاؤوال اور للیانی میں پہلی مرتبہ خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا

بدھ 25 جولائی 2018 19:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2018ء) سرگودھا کے حلقہ این اے 89 میں پولنگ اسٹیشن چاؤوال اور للیانی میں پہلی مرتبہ خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا ۔للیانی یونین کونسل میں اڑھائی گھنٹے میں 2 خواتین اخری اطلاعات تک پانچ ووٹ کاسٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

اس پولنگ اسٹیشن چاؤوال میں 823 خواتین ووٹرز ہیں جہنیں پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنے کا موقع ملا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ للیانی اور چاؤوال میں ماضی میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی روائت نہ تھی۔الکشن کمشن کا کہنا ہے کہ ووٹ ووٹرز کا حق ہے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔اور اس میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلا ف قانونی کاروائی ہوگی ۔