الٰہی بخش سومروکی جیکب آبادمیں عدم موجودگی، اپنے دوبھتیجوں کیلئے ووٹ کاسٹ نہ کرسکے

بدھ 25 جولائی 2018 19:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2018ء) سابق اسپیکر قومی الٰہی بخش سومروکی جیکب آبادمیں عدم موجودگی اپنے دوبھتیجوں کے لیے ووٹ کاسٹ نہ کرسکے تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو جیکب آباد نہیں پہنچ سکے جس کے باعث وہ اپنے بھتیجوں سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 196اور بیرسٹر محمد عمرسومر و آزاد امیدوارحلقہ پی ایس ون جیکب آباد کے لیے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے معلوم ہواہے کہ ان کی طبیعت ناسازہے جس کے باعث وہ جیکب آباد نہ پہنچ سکے ۔