Live Updates

2018 کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ

این اے 119 شیخوپورہ سے پولنگ اسٹیشن کوٹلی کوٹو ٹانہ سے تحریک انصاف نے میدان مار لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 25 جولائی 2018 18:55

2018 کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ
شیخوپورہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جولائی 2018ء) :2018 کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ اردوپوائنٹ نے جاری کردیا۔ این اے 119 شیخوپورہ سے پولنگ اسٹیشن کوٹلی کوٹوٹانہ سے تحریک انصاف نے میدان مار لیا ۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان میں تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی معرکہ ہوا۔پولنگ کا وقت صبح 9 سے شام 6 بجے تک تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے لیےمقرر کردہ وقت ختم ہوچکا ہے اور اب الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق صرف پولنگ اسٹیشن میں موجود لوگ ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

تاہم اب 7 بج چکے ہیں اور اس موقع پر ملک کے اکثر پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔اس موقع پر 2018انتخابت کا پاکستان کا سب سے پہلا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ اردوپوائنٹ کے پڑھنے والوں کے لیے حاضر ہے۔

(جاری ہے)

این اے 119 شیخوپورہ کے پولنگ اسٹیشن کوٹلی کوٹو ٹاناہ سے تحریک انصاف 310ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے ابھی تک 142 ووٹ لئیے ہیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 135 ووٹ حاصل کئیے ہیں۔واضح رہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین الیکشن انعقاد پذیر ہوا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عام انتخابات میں 840قومی وصوبائی حلقوں پر 11 ہزار 673 امیدوار حصہ لے رہے تھے،قومی اسمبلی کے 270حلقوں پر 3 ہزار 428 امیدوار میدان میں اترے تھے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 570نشستوں پر 8 ہزار 245 امیدواروں میں مقابلہ ہو ا۔

قومی اسمبلی کے 270حلقوں میں 1ہزار 623 آزاد امیدوار حصہ لے رہے تھے۔صوبائی اسمبلیوں کےحلقوں پر 8245امیدواروں میں سے 3 ہزار 856 سیاسی جماعتوں کےامیدوار تھے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے 1145 امیدوار میدان میں تھے جبکہ خیبر پختونخواسے قومی اسمبلی کے حلقوں پر 721 امیدوار حصہ لے رہے تھے۔سندھ اسمبلی کے لیے 2 ہزار 179 امیدوار میدان میں تھے جبکہ سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے 814 امیدوار میدان میں تھے۔

پنجاب میں قومی اسمبلی کےحلقوں کیلیے 1534امیدوار میدان میں تھے اور پنجاب اسمبلی کے لیے 3 ہزار 975 امیدوار حصہ لے رہے تھے۔بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر 290امیدوار میدان میں تھے ،اسی طرح بلوچستان اسمبلی کے حلقوں پر 946 امیدوارمیدان میں تھے۔اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر کل 59 امیدوار تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات