Live Updates

پنجاب کا سب سے بڑا سیاسی اپ سیٹ

تحریک انصاف کے امیدوار محمد خان لغاری کو شہباز شریف پر برتری حاصل ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 25 جولائی 2018 20:05

پنجاب کا سب سے بڑا سیاسی اپ سیٹ
ڈیرہ غازی خان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جولائی 2018ء) :پنجاب کا سب سے بڑا سیاسی اپ سیٹ سامنے آنے لگا۔ تحریک انصاف کے امیدوار محمد خان لغاری کو شہباز شریف پر برتری حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان میں تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی معرکہ ہوا۔پولنگ کا وقت صبح 9 سے شام 6 بجے تک تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے لیےمقرر کردہ وقت ختم ہوچکا ہے۔

تاہم اب 7 بج چکے ہیں اور اس موقع پر ملک کے اکثر پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ملک کے اہم ترین حلقوں کا نتیجہ اردو پوائنٹ کے پڑھنے والوں کے لیے حاضر ہیں۔این اے 192 کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں ۔یہ وہی حلقہ ہے جہاں سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ اس حلقے میں تحریک انصاف کے محمد خان لغاری ،میاں شہباز شریف کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ابتدائی نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں اور اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد خان لغاری ایک بڑا سیاسی اپ سیٹ دینے کے لیے تیار ہیں ۔اب تک کے نتائج کے مطابق محمد خان لغاری کو شہباز شریف پر برتری حاصل ہے۔محمد خان لغاری 928 سے ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ شہباز شریف 524 ووٹ لے کرپیچھے ہیں ۔دوسری جانب لاہور سے شہباز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار منشا سندھو پر برتری حاصل ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات