اقوامِ متحدہ کے مبصرین کا این اے 75 کے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ ، پولنگ عمل کا جائزہ

بدھ 25 جولائی 2018 20:18

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2018ء) اقوامِ متحدہ کے مبصرین کا این اے 75 کے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ ،تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے مبصرین مارٹن روسمین اورایلیا ویریلا سیرا نے سیالکوٹ کے این اے 75اور این اے 74 کے متعد د پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

الیکشن انتظامات اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ جس کے بعد وہ این اے 74کے پولنگ اسٹیشنوں کے دورہ پر روانہ ہوگئے۔