بلاول بھٹو زرداری ا پنے ہی آبائی حلقے این اے 200گڑھی خدابخش سے شکست

بدھ 25 جولائی 2018 21:13

بلاول بھٹو زرداری ا پنے ہی آبائی حلقے این اے 200گڑھی خدابخش سے شکست
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے، نانا ذوالفقار بھٹو اور والدہ بینظیر بھٹو کے آبائی حلقے این اے 200گڑھی خدابخش کے پولنگ سٹیشن سے ہار گئے ،انہوں نے 1003ووٹ جبکہ ان کے مخالف امیدوار ایم ایم اے کے راشد محمود نے 1103ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق بلاول بھٹو اپنے آبائی حلقہ این اے 200گڑھی خدابخش کے پولنگ اسٹیشن سے ہار گئے۔انہوں نے 1003ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے امیدوار ایم ایم اے کے راشد محمود نے 1103ووٹ حاصل کئے۔ واضح رہے کہ گڑھی خدا بخش پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے ، شہید بینظیر بھٹو ،ذوالفقار علی بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کا مزار گڑھی خدابخش میں ہے۔