Live Updates

کوئٹہ بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 29افراد شہید ، 70سے زائدزخمی

بدھ 25 جولائی 2018 21:15

کوئٹہ بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 29افراد شہید ، 70سے زائدزخمی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پربم دھماکے کے نتیجے میںپولیس اہلکاروں سمیت 29افراد شہید جبکہ دوبچوں اورپولیس اہلکاروں سمیت 70سے زائدزخمی ہوگئے ہیں ،زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ، امدادی ٹیموں اور سیکورٹی فورسز نے لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب تعمیر نو کمپلیکس میں پولنگ کا عمل جاری تھا کہ اس دوران پولنگ اسٹیشن کے اطراف میں کھڑی پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکا ہوا ا جس کے نتیجے میں29افراد جاں بحق اور70سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جاںبحق ہونے والوں میں 3پولیس اہلکار اور 2بچے بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب اسپتال لائے گئے زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کیے جارہے ہیں۔بم دھماکے میں شہید ہونے والوں میں پولیس سب انسپکٹرریاض احمد ،اہلکار عزیزاحمد محمدحسین ،محمدحیات ولد رزاق خان ،10سالہ بچی شہناز ولد شاہ محمد،عبدالقدوس ولد نیاز محمد،،اسد اللہ ولد حاجی رحمت اللہ ، ،حسن خان ولد علی احمد،سمیع اللہ ،محمد ولی ولد سید نبی ،خلیل احمد ولد ولی خان ،غلام مرتضیٰ ،عبدالواسع ولد عبدالصمد،حاجی محمدولد حاجی لال محمد،،عمر شاہ ولد حسن شاہ ،گل محمد ولد محمدابراہیم ،سمیع الحق ولد محمد قاسم ،شاہ محمد ولد عبدالغفار ،نعمت اللہ ولد غلام نبی ،سمیع اللہ ولد نصراللہ ،رشیدولد ولی خان ،لالئی ولد سردار محمد،جمال شاہ ولد اخترمحمد،عبدالوہاب ولد عبدالمالک ،مہراللہ ولد عبدالرشید،سفر خان ولد لطیف خان 13سالہ بچی اور14سالہ بچہ سمیت 4افراد کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمیوں میں حمید،غلام معاویہ ولد شاہ نواز،عبدالمالک ولد محمداعظم ،صادق ولد طاہر،عبدالغنی ولد عبدالباری ،محمد گل ولد محمدرفیق،حاجی گل بدین ولد حاجی رحیم ،حوصلہ ،مصور ،امیر حمزہ ولد عبدالاحد،آزاد خان ولد منیرجان ،احسان اللہ ،بسم اللہ ولد محمدحنیف ،نورمحمدولد غلام محمد،عبدالرزاق ولد عبدالخالق ،پولیس اہلکار عمران خان ولد محمد ابراہیم ،عبدالغنی ولد عبدالغفور، ایس ایچ او عبدالحمید ولد محمد نوید ،ممتاز ولد محمدحفیظ، صلاح الدین ولد حبیب اللہ ،حافظ کریم ولد مولوی اخترمحمد،شمس ولد عبدالستار،قدرت اللہ ولد خالق داد ،بدرالدین ولد محمد ہاشم ،علی شیر ولد حاجی عبدالحکیم ،محمدانور ولد عطائ محمد،عزیز احمد ولد پسند خان ،محمود خان ولد حاجی شاہ محمد ،برکت علی ولد غلام رسول ،محمدنعیم ولد محمدکریم ،حمید اللہ ولد امیر محمد ،ولی محمدولد خدائیداد،محمدرحیم ولد حاجی حمزہ ،عبدالرسول ولد حاجی بیگ ،نوراللہ ،عزیز محمد،ابراہیم ولد محمدجان ،جمعہ خان ولد سردار،عبدالنبی ولد عبدالغفور ،غلام رسول ولد ظریف خان ،عبدالہادی ولد باز محمد،حضرت علی ولد کریم اللہ ،نورخان ولد محمد بخش،شیر خان ولد حاجی مرزاخان ،حیدر خان ولد محمد ،احمد خان ،اسراراحمد ولد بشیر ،نوراحمد ولد دین محمد،اللہ نور ولد محمدنور،خیر محمد ولد محمد اسماعیل ،فضل باری ،محمداکبر ولد محمد جان ،ادریس ،عصمت اللہ ،خدادئیداد ،خالد ،اصغرخان ،بلال ولد شیر احمد،دلدار ،حاجی بابا ،پولیس اہلکار امام بخش ،محمدانور ولد رسول خان ،محمد گل ولد محمد ،محمدنوید ولد محمد کریم ،ریاض ولد محمد موسیٰ ،سعید خان ،صلاح الدین ،وشال ولد روزی خان ،غیاث ولد تیمور اور مولابخش شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا خودکش تھا، خودکش حملہ آور پولنگ اسٹیشن کے اندر گھسنا چاہتا تھا لیکن اس کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی تو اس نے باہر ہی خود کو اڑالیا۔ دھماکا خودکش تھا، خودکش حملہ آور پولنگ اسٹیشن کے اندر گھسنا چاہتا تھا لیکن اس کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی تو اس نے باہر ہی خود کو اڑالیا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ پولیس علاقے میں پولنگ کے دوران معمول کی پیٹرولنگ کررہی تھی کہ اس دوران موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے،بم دھماکے کے بعد مذکورہ پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ کاعمل روک دیاگیاہے جس کے بعد دوبارہ ووٹنگ کے عمل کو بحال کردیاگیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات