Live Updates

گوجرخان حلقہ این اے 58 ، راجہ پرویز اشرف،الحاج چوہدری محمد عظیم، راجہ جاویداخلاص نے اپنے ووٹ اپنے آبائی پولنگ اسٹیشنوں پر ڈالے

بدھ 25 جولائی 2018 21:43

گوجرخان۔25جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2018ء) گوجرخان حلقہ این اے 58 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،تحریک انصاف کے الحاج چوہدری محمد عظیم، مسلم لیگ ن کے راجہ جاویداخلاص نے اپناووٹ اپنے آبائی پولنگ اسٹیشنوں پر ڈالے۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف نے موہری راجگان ،راجہ محمد جاویداخلاص نے موہڑہ نوری اور چوہدری محمدعظیم نے تھاتھی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بروقت اور احسن طریقہ سے الیکشن کا انعقاد پر متعلقہ ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کا کردار اہم ہوگا۔ راجہ جاویداخلاص نے کہا کہ الیکشن کا جو رزلٹ ہوگا ہمیں قبول ہوگا ہم عوامی فیصلے کا احترام کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات