گورنر بلو چستان کا مشرقی بائی پاس بم دھماکے میں بے گناہ افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پرگہرے رنج وافسوس کااظہار

بدھ 25 جولائی 2018 22:14

گورنر بلو چستان کا مشرقی بائی پاس بم دھماکے میں  بے گناہ افراد کی شہادت ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2018ء) گورنر بلو چستان محمد خان اچکزئی نے بھوسہ منڈی مشرقی بائی پاس کوئٹہ کے قریب ہونے والے بم دھماکہ کے نتیجے میںپولیس اہلکاروں بے گناہ افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پرگہرے رنج وافسوس کااظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تخریب کاری اور دہشت گردی کی ہرشکل قابل مذمت ہے دہشتگرد عناصرپرامن انتخابی عمل کو سپوتاز کرکے معاشرے میں خوف وہراس پھیلاکراپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے تھے جس میں وہ بری طرح ناکام رہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عوام کے تعاون انتخابی عمل کو جاری رکھا اور عوام پولنگ کے اختتام جرات مندانہ طور پر انتخابی عمل حصہ لیتے رہے ۔

گورنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی دہشت گردی کے اس واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج ومعالجہ کی ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔گورنر نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی ہے۔