مصری چڑیا گھر نے گدھے پر سیاہ اور سفید رنگ کر کے اسے زبیرا بنا دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 25 جولائی 2018 23:44

مصری چڑیا گھر نے گدھے  پر سیاہ اور سفید رنگ کر کے اسے زبیرا بنا دیا
قاہرہ کے انٹرنیشنل میونسپل پارک    میں واقع  چڑیا گھر کو عوام کو دھوکا دینے پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ایک گدھے پر سیاہ اور سفید رنگ کر کے اسے زیبرے کے طور پر پیش کیا ہے۔
21 جولائی کو قاہرہ کے ایک طالب علم نے اس چڑیاگھر کا دورہ کیا اور ایک عجیب و غریب زیبرے کو دیکھ کر اپنے فیس بک پیج پر اس کی تصویر پوسٹ کی۔

اس جانور کے کان بھی معمول سے لمبے تھےا وراس کے کانوں کے ساتھ رنگ کے دھبے تھے۔ قریب سے دیکھنے پر پتا چلا کہ زیبرا نہیں بلکہ اسی نسل کا دوسرا جانور گدھا ہے۔ دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ایک عام گدھے پررنگ و روغن کر کے اسے زیبرا بنایا ہے۔ بدقسمتی سے موسم کی خرابی کے باعث رنگ اترنے لگا جس کی وجہ سے لوگ اسے اور غور سے دیکھنے لگے۔

(جاری ہے)

فیس بک پر یہ تصویر تیزی سے وائرل ہوئی۔ کچھ لوگ اس صورتحال پر ہنسے لیکن بہت سے لوگ لوگوں نے چڑیا گھر پر شدید تنقید کی اور چڑیا گھر سے وضاحت طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔
مصر کی مین سٹریم نیوز ویب سائٹس نے بھی اس خبر کو لے  کر اپنی تحقیقات کیں اور اس زیبرے(گدھے) کی تصاویر پوسٹ کیں۔ اس حوالے سے جب پارک کے ڈائریکٹر محمد سلطان سے بات کی گئی تو انہوں نے اسے افواہ قرار دیا اور  اپنے چڑیا گھر میں  زیبرے کے اصل ہونے کا یقین دلایا حالانکہ جانوروں کے کئی  ڈاکٹر  تصویروں میں نظر آنے والے جانور کو گدھا قرار دے چکے ہیں۔


یہ پہلی بار نہیں کہ چڑیاگھروں میں گدھوں کو زیبرا بنا کر پیش کیا گیا۔ 2009 میں غزہ کے ایک چڑیا گھر میں دو گدھوں کو  سیاہ اور سفید رنگ کر کے بھوک سے مرنے والے زیبروں کی جگہ دی گئی تھی۔
مصری چڑیا گھر نے گدھے  پر سیاہ اور سفید رنگ کر کے اسے زبیرا بنا دیا

متعلقہ عنوان :