Live Updates

تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان سی93 ہزار 497 ووٹ لے کر کامیاب

جمعرات 26 جولائی 2018 00:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان سی93ہزار 497ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن 2018 کے غیر سرکاری پہلے مکمل غیر حتمی اورغیر سرکاری کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کو پہلی فتح ملتان سے ملی ۔ شاہ محمود قریشی کے مدمقابل ن لیگی امیدوار عامر سعید انصاری کو 73ہزار 529 ووٹ حاصل کئے۔شاہ محمود قریشی کی جیت پر انکے حلقے میں جشن کا سماں تھا ، کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور شاہ محمود قریشی کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات