الیکشن کمیشن کو انتخابات کے دوران ملک بھر سے 645شکایات موصول

سندھ سے 237 ، پنجاب سے 217، خیبر پختونخوا سے 57، بلوچستان سے 42اور جینڈر کے حوالے سے 92شکایات الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ کنٹرول روم کو موصول ہوئیں

جمعرات 26 جولائی 2018 00:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن کو انتخابات کے دوران ملک بھر سے 645شکایات موصول ہوئیں ،سندھ سے 237 ، پنجاب سے 217، خیبر پختونخوا سے 57، بلوچستان سے 42اور جینڈر کے حوالے سے 92شکایات الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ کنٹرول روم کو موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ کنٹرول روم کو ملک بھر سے 645شکایات موصول ہوئیں ،سندھ سے 237شکایات موصول ہوئیں ، پنجاب سے 217، خیبر پختونخوا سے 57، بلوچستان سے 42اور جینڈر کے حوالے سے 92شکایات الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ کنٹرول روم کو موصول ہوئیں ،الیکشن کمیشن نے شکایات کے حل کے لئے موثر اقدامات کئے ،این اے 19 صوابی میں خواتین کو ووٹ پول کرنے سے روکنے کی شکایت ہوئی ,الیکشن کمیشننے ڈی سی او سے رابطہ کر کے موقع ہر پہنچنے کی ہدایت کی اور خواتین کا ووٹیقینی بنانے کی ہدایت کی ، این اے 3سوات سے پولنگ کا عمل سست ہونے کی شکایت موصول ہوئی ، الیکشن کمیشن نے صوابی کے حلقہپی کے 47 پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیا، سیکر ٹری الیکشن کمیشن نے آئی جی خیبر پختونخوا سے رابطہ کر کے واقعے کی رپورٹ طلب کی ،تاہم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر صوابی نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پولنگ اسٹیشن پر پیش نہیں آیا فائرنگ کا واقعہ پولنگ اسٹیشن سے دور راستے میں پیش آیا ،الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپر پرالاٹ کیا گیا نشان ہی نہ ہونے کی شکایت بھی موصول ہوئی ،این اے 30 پشاور سے پولنگ سٹیشن 12 پر انتظامی سامان کم ہونے کی شکایت موصول ہوئی ،این اے 89 سرگودھا نصرپور کلاں سے خواتین کو ووٹ کاسٹ سے روکنے کی شکایت موصول ہوئی ۔