این اے 62 سے الیکشن جیتنے کے بعد میری جیت مزدوروں اور ڈرائیوروں کی جیت ہے ، باقی زندگی مزدوروں کے ساتھ گزاروں گا آج پاکستان میں ایک نیا سورج طلوع ہو گا ،آرمی چیف اور چیف جسٹس کا شکریہ ادا کر تاہوں ، ہماری تقدیر نہ بدلی تو اس نظام کو نیست و نابود کر دیں گے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدکا فتح کے بعد کارکنوں سے خطاب

جمعرات 26 جولائی 2018 01:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ این اے 62 سے الیکشن جیتنے کے بعد میری جیت مزدوروں اور ڈرائیوروں کی جیت ہے ، باقی زندگی مزدوروں کے ساتھ گزاروں گا آج پاکستان میں ایک نیا سورج طلوع ہو گا ۔ آرمی چیف اور چیف جسٹس کا شکریہ ادا کر تاہوں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو فتح کے بعد لال حویلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شیخ رشید کا نعرہ محفوظ پاکستان مضبوط پاکستان ، پنڈی اڈیالہ جیل میں شہباز شریف اور خاقان عباسی آپ کا انتظار ہو رہا ہے ۔

ہماری تقدیر نہ بدلی تو اس نظام کو نیست و نابود کر دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ این اے 62 سے الیکشن جیتنے کے بعد میری جیت مزدوروں اور ڈرائیوروں کی جیت ہے ، باقی زندگی مزدوروں کے ساتھ گزاروں گا آج پاکستان میں ایک نیا سورج طلوع ہو گا ۔ آرمی چیف اور چیف جسٹس کا شکریہ ادا کر تاہوں