گورنر سندھ کی کوئٹہ خود کش دھماکے کی مذمت

جمعرات 26 جولائی 2018 02:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کوئٹہ میں خودکش حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور اپنے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔