Live Updates

حلقہ این اے 157 ملتان 4، تحریک انصاف کے زین قریشی کامیاب

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 26 جولائی 2018 10:10

حلقہ این اے 157 ملتان 4، تحریک انصاف کے زین قریشی کامیاب
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2018ء) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 157 ملتان 4 سے پاکستان تحریک انصاف کے زین قریشی 71113 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 63912 دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے 'نئے پاکستان' کا خواب پورا ہونے کے قریب نظر آرہا ہے اور غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 119 جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 61 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

  غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی 40، متحدہ مجلس عمل کو 8، ایم کیو ایم پاکستان 8 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 5 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔اسی طرح بی این پی مینگل 4، مسلم لیگ (ق) 4، عوامی مسلم لیگ اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے، قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات