Live Updates

این اے 28 پشاور۔2 سے پاکستان تحریک انصاف کے ارباب عامر ایوب 74 ہزار 414 ووٹ لیکر کامیاب،غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ

جمعرات 26 جولائی 2018 10:40

این اے 28 پشاور۔2 سے پاکستان تحریک انصاف کے ارباب عامر ایوب 74 ہزار 414 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 28 پشاور ۔2 سے پاکستان تحریک انصاف کے ارباب عامر ایوب 74 ہزار 414 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ مجلس عمل پاکستان کے امیدوار صابر حسین اعوان 27 ہزار 292 ووٹ لیکر دوسرے پر جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار شفیع اکبر 22 ہزار 96 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 3,36,564 ہے جبکہ1,50,488 ووٹ کاسٹ ہوئے، ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 44.71 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات