Live Updates

الیکشن 2018، این اے 120 میں مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر حسین نے 99674 ووٹ حاصل کر کے پی ٹی آئی کے علی اصغر منڈا چوہدری کو چاروں شانے چت کر دیا

تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار افضال حسین رضوی نے 13222 ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی

جمعرات 26 جولائی 2018 13:21

الیکشن 2018، این اے 120 میں مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر حسین نے 99674 ووٹ حاصل ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2018ء) پاکستان میں ہونے والے 11 ویں عام انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، یہ نتائج مختلف حلقوں سے آرہے ہیں،این ای120شیخوپورہ2کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کو شکست دے دی ہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابقاین ای120سین لیگ کے رانا تنویر حسین 99 ہزار674ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے ہیں ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے علی اصغر منڈا چودھری74ہزار165ووٹ لیکردوسرے نمبرپر تھے۔اس حلقے سے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار افضال حسین رضوی نے 13222 ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔این اے 120 سے پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان فریڈم موومنٹ ‘ آل پاکستان مسلم لیگ اور دو آزاد امیدوار بھی میدان میں تھے۔واضح رہے کہ رانا تنویر حسین نے 2013 کے انتخابات میں بھی اسی حلقے سے کامیابی حاصل کی تھی اور سابقہ حکومت میں وہ وفاقی وزیر دفاعی پیدوار بھی رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات