Live Updates

پشاور ، پی ٹی آئی نے این اے27,28,29,30 اور 31 کا الیکشن جیت کر کلین سویپ کرلیا

کے پی کے کی صوبائی سطح پر بھی پی ٹی آئی نے 14 میں سے 13 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے کلین سویپ کیا

جمعرات 26 جولائی 2018 14:37

پشاور ، پی ٹی آئی نے این اے27,28,29,30 اور 31 کا الیکشن جیت کر کلین سویپ کرلیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این ای27,28,29,30 اور 31 کا الیکشن جیت کر کلین سویپ کرلیا‘ اس کے علاوہ کے پی کے کی صوبائی سطح پر بھی پی ٹی آئی نے 14 میں سے 13 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے کلین سویپ کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کوپشاور میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر پی ٹی آئی نے کلین سویپ کرلیا( این اے 29 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے ناصر خان موسیٰ زئی 49 ہزار 762 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے‘ ایم ایم اے کے مفتی نعیم جان 29ہزار 357 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے پی ٹی آئی این اے 27‘ این اے 28‘ این اے 30 اور این اے 31 کا الیکشن بھی جیت چکی ہے اس کے علاوہ کے پی کے کی صوبائی سطح کی چودہ سیٹوں میں سے تیرہ سیٹوں میں بھی پی ٹی آئی نے کلین سویپ کیا ہے جبکہ ایک سیٹ ہارون بلور پر حملے کے بعد الیکشن موخر ہوگئے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات