’’جیسے بھی حالات رہیں گے ۔۔۔۔میاں تیرے ساتھ رہیں گے ‘‘

این اے 125سے کامیاب (ن) لیگ کے امیدوار وحید عالم نے نیا نعرہ متعارف کروا دیا

جمعرات 26 جولائی 2018 14:46

’’جیسے بھی حالات رہیں گے ۔۔۔۔میاں تیرے ساتھ رہیں گے ‘‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 125 سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار وحید عالم خان نے پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے نیا نعرہ متعارف کروا دیا ۔

(جاری ہے)

انتخاب جیتنے کے بعد انہوں نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران نعرہ لگایا کہ ’’جیسے بھی حالات رہیں گے میاں تیرے ساتھ رہیں گے ‘‘ ۔ وحید عالم نے کہا کہ لاہور مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور این اے 125میں بھی عوام نے مجھے جیتا کر نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ اس موقع پر کارکنوں نے شیر شیر کے نعرے بھی لگائے ۔