این اے 169 بہاولنگر میں بڑا اپ سیٹ،

مسلم لیگ ن کے نور الحسن سے اعجاز الحق کو شکست

جمعرات 26 جولائی 2018 15:54

این اے 169 بہاولنگر میں بڑا اپ سیٹ،
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) عام انتخابات میں این اے 169 بہاولنگرمیں مسلم لیگ (ن )کے امیدوار نورالحسن نے میدان مار لیا ،ْانہوں نے مسلم لیگ ضیا کے اعجاز الحق کو شکست سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 169 بہاولنگر سے مسلم لیگ (ن )کے نورالحسن 92 ہزار 285 ووٹ لے کرکامیاب قرارپائے جبکہ مسلم لیگ ضیا کے اعجاز الحق 71 ہزار 677 ووٹ لے سکے۔