Live Updates

حلقہ این اے 112میں ن لیگی امیدوار کامیاب ہو گئے

حلقہ این اے 112میں ن لیگ کے امیدوار محمد جنید انوار نے پی ٹی آئی امیدوار کو ہرا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 جولائی 2018 16:41

حلقہ این اے 112میں ن لیگی امیدوار کامیاب ہو گئے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جولائی 2018ء) این اے 112 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ  میں بہترین ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں این اے 112کی سیٹ جیت لی ہے۔این اے 112 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد جنید انور ایک لاکھ 25ہزار 303 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد اشفاق ایک لاکھ 10ہزار 31ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ کلپاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین الیکشن انعقاد پذیر ہوا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان  کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عامانتخابات میں 840قومی وصوبائی حلقوں پر 11 ہزار 673 امیدوار حصہ لے رہے تھے،قومی اسمبلی کے 270حلقوں پر 3 ہزار 428 امیدوار میدان میں اترے تھے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 570نشستوں پر 8 ہزار 245 امیدواروں میں مقابلہ ہو ا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے 270حلقوں میں 1ہزار 623 آزاد امیدوار حصہ لے رہے تھے۔صوبائی اسمبلیوں کےحلقوں پر 8245امیدواروں میں سے 3 ہزار 856 سیاسی جماعتوں کےامیدوار تھے۔۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے 1145 امیدوار میدان میں تھے جبکہ خیبر پختونخواسے قومی اسمبلی کے حلقوں پر 721 امیدوار حصہ لے رہے تھے۔۔سندھ اسمبلی کے لیے 2 ہزار 179 امیدوار میدان میں تھے جبکہ سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے 814 امیدوار میدان میں تھے۔

پنجاب میں قومی اسمبلی کےحلقوں کیلیے 1534امیدوار میدان میں تھے اور پنجاب اسمبلی کے لیے 3 ہزار 975 امیدوار حصہ لے رہے تھے۔بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر 290امیدوار میدان میں تھے ،اسی طرح بلوچستان اسمبلی کے حلقوں پر 946 امیدوارمیدان میں تھے۔اسلام آباد کے قومی اسمبلیکے 3 حلقوں پر کل 59 امیدوار تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات