Live Updates

این اے 6 لوئر دیر۔1 سے تحریک انصاف کے محبوب شاہ 63ہزار 440ووٹ لے کر کامیاب، اے این پی کے زاہد خان 30ہزار 682ووٹ لے کر تیسرے نمبرپررہے، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 16:50

این اے 6 لوئر دیر۔1 سے تحریک انصاف کے محبوب شاہ 63ہزار 440ووٹ لے کر کامیاب، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 لوئر دیر۔1 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارمحبوب شاہ 63ہزار 440ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اسد اللہ 36ہزار 665 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد زاہد خان 30ہزار 682ووٹ لے کر تیسرے نمبرپررہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح48.90 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات