Live Updates

این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان۔1، پی ٹی آئی کے علی امین خان نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو 33,779 ووٹ سے ہرا دیا،

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے فیصل کریم کنڈی 20 ہزار 429 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 17:30

این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان۔1، پی ٹی آئی کے علی امین خان نے جے یو آئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان۔1 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی امین خان 80 ہزار 236 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے امیدوار جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 46 ہزار 457 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار فیصل کریم کنڈی 20 ہزار 429 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 54.82 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات