دریا خان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97سے آزاد امیدوار ثناء اللہ مستی خیل نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو شکست دے کر سیٹ جیت لی

جمعرات 26 جولائی 2018 18:55

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2018ء) دریا خان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97سے آزاد امیدوار ثناء اللہ مستی خیل نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو شکست دے کر سیٹ جیت لی تفصیلات کے مطابق این اے 97 میں آزاد امیدوار ثناء اللہ مستی خیل اور مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالمجید خان خنانخیل کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں آزاد امیدوار ثناء اللہ مستی خیل نے 120729ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے عبدالمجید خان خنان خیل نے 91607ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک امجد علی کہاوڑ نے حیران کن 44653ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ہیں