Live Updates

ضلع بہاولنگر میں مسلم لیگ (ن)نے میدان مار لیا

غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے ضلع کی قومی اسمبلی کی چار نشستوں میں سے تین پر کامیابی حاصل کی جبکہ صوبائی کی آٹھ نشستوں میں سے 6پر واضح برتری حاصل کر کے الیکشن جیت لیا

جمعرات 26 جولائی 2018 19:07

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2018ء) ضلع بہاولنگر میں مسلم لیگ (ن)نے میدان مار لیا ۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے ضلع کی قومی اسمبلی کی چار نشستوں میں سے تین پر کامیابی حاصل کی جبکہ صوبائی کی آٹھ نشستوں میں سے 6پر واضح برتری حاصل کر کے الیکشن جیت لیا ۔ضلع کی قومی اسمبلی کی ایک نشت پر آزاد امیدوار جبکہ صوبائی کی دو سیٹوں پر بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔

پاکستان تحریک انصاف ضلع بہاولنگر میں ایک بھی سیٹ پر کامیابی حاصل نہ کر پائی ۔بہاولنگر حلقہ این ای166پر آزاد امیدوار میاں عبد الغفار کالوکا نے پی ٹی آئی کے سید محمد اصغر شاہ ،حلقہ این اے 167پر ن لیگی امیدوار عالم داد لالیکا نے میاں ممتاز متیانہ ،حلقہ این اے 168میں لیگی امیدوار احسان الحق باجوہ نے پی ٹی آئی کی فاطمہ طاہر چیمہ اور حلقہ این اے 169میں لیگی امیدوار نور الحسن تنویر نے ضیاء لیگ کے اعجاز الحق کو شکست سے دو چار کر دیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضلع کی اٹھ صوبا ئی نشستوں میں سے پی پی 237میں آزاد امیدوار فدا حسین کالوکا نے پی ٹی آئی کے طارق عثمان ،پی پی 238میں آزاد امیدوار شوکت علی لالیکا نے پی ٹی آئی کے احمد ندیم زمان شاہ کو ،پی پی 239میں ن لیگ کے را نا عبد الرئوف نے پی ٹی آئی کے احتشام لالیکا ،پی پی 240ن لیگ کے چوہدری محمد جمیل نے پی ٹی آئی کے ممتاز مہاروی ،پی پی 241ن لیگ کے چوہدری کاشف محمود نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ملک مظفر ،پی پی 242ن لیگ کے زاہد اکرم نے پی ٹی آئی کے عبد اللہ وینس ،پی پی 243ن لیگ کے ڈاکٹر مظہر اقبال نے ضیاء لیگ کے چوہدری غلام مرتضیٰ ،پی پی 244ن لیگ کے ارشد لیڈر نے آزاد امیدوار کاشف پنسوتہ کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی جبکہ حلقہ این اے 169 ضلع بہاولنگر کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ مسلم لیگ ن کے نور الحسن تنویر نے مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق کو شکست دیکر قومی اسمبلی کا الیکشن جیت لیا ۔

ن لیگ کے نور الحسن تنویر نی92285ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ضیاء کے اعجاز الحق 71677 ووٹ حاصل کر کے دوسرے اور آزاد امیدوار شوکت محمود بسراء 51991ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نور الحسن تنویر نے پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لیا اور مسلم لیگ ضیاء کے صد ر اعجاز الحق کی پندرہ سالہ محنت کو مٹی میں ملا کر ضلع بہاولنگر کی تاریخ کا بہت بڑا اپ سیٹ کر کے الیکشن میں کامیاب ہو گئے ۔

اعجاز الحق اسی حلقہ سے پہلے دو مرتبہ ایم این اے منتخب ہو چکے ہیں اسی طر ح حلقہ پی پی 243میں مسلم لیگ ن کے امیدوار معروف سرجن ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نی46076ووٹ حاصل کر کے مسلم لیگ ضیاء ووائٹل گروپ کے امیدوار چوہدری غلام مرتضیٰ کو شکست سے دو چار کر دیا چوہدری غلام مرتضیٰ 39264ووٹ لیکر دوسرے جبکہ شاہد عمران تیجہ 16597ووٹ لیکر تیسر نمبر رہے اسی طرح حلقہ پی پی 244میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد ارشد لیڈر 40110ووٹ لیکر آزاد امیدوار کاشف نوید پنسوتہ کو شکست دے گئے کاشف نوید پنسوتہ 31261ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ضیاء کے نعمان جاوید 30109ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔اس طر ح مسلم لیگ ن کے مکمل پینل نے حلقہ این اے 169 پی پی 243اور پی پی 244میں کامیابی حاصل کر لی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات