Live Updates

حلقہ این اے 55 اٹک I ، پاکستان تحریک انصاف کے میجر (ر) طاہر صادق ایک لاکھ 46 ہزار 168 ووٹ لے کر کامیاب، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 19:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 اٹک I سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میجر (ر) طاہر صادق ایک لاکھ 46 ہزار 168 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد ایک لاکھ ایک ہزار 773 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد حفیظ اللہ خان 26 ہزار 420 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 53.47 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات